آیت جاری رکھنے کا کوئز: سورہ Al-An'am
سُورَةُ الأَنۡعَامِ
- سورہ نمبر
- 6
- آیات کی تعداد
- 165
- قسم
- مکی
پارہ 7-8 میں واقع ہے۔
سورہ Al-An'am مصحف میں 6 نمبر کی سورہ ہے، مکی شمار ہوتی ہے، اور اس میں 165 آیات ہیں۔ اس صفحے کا کوئز آپ کو آیت بہ آیت جاری رکھنے کی مشق کراتا ہے، اور نتائج آپ کی ڈیوائس پر محفوظ رہتے ہیں تاکہ دیکھ سکیں کون سا حصہ ابھی دہرانا باقی ہے۔
ابتدائی آیات
-
ٱلْحَمْدُ لِلَّهِ ٱلَّذِى خَلَقَ ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضَ وَجَعَلَ ٱلظُّلُمَٰتِ وَٱلنُّورَ ۖ ثُمَّ ٱلَّذِينَ كَفَرُوا۟ بِرَبِّهِمْ يَعْدِلُونَ
1. ہر طرح کی تعریف خدا ہی کو سزاوار ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا اور اندھیرا اور روشنی بنائی پھر بھی کافر (اور چیزوں کو) خدا کے برابر ٹھیراتے ہیں
-
هُوَ ٱلَّذِى خَلَقَكُم مِّن طِينٍۢ ثُمَّ قَضَىٰٓ أَجَلًۭا ۖ وَأَجَلٌۭ مُّسَمًّى عِندَهُۥ ۖ ثُمَّ أَنتُمْ تَمْتَرُونَ
2. وہی تو ہے جس نے تم کو مٹی سے پیدا کیا پھر (مرنے کا) ایک وقت مقرر کر دیا اور ایک مدت اس کے ہاں اور مقرر ہے پھر بھی تم (اے کافرو خدا کے بارے میں) شک کرتے ہو
-
وَهُوَ ٱللَّهُ فِى ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَفِى ٱلْأَرْضِ ۖ يَعْلَمُ سِرَّكُمْ وَجَهْرَكُمْ وَيَعْلَمُ مَا تَكْسِبُونَ
3. اور آسمانوں اور زمین میں وہی (ایک) خدا ہے تمہاری پوشیدہ اور ظاہر سب باتیں جانتا ہے اور تم جو عمل کرتے ہو سب سے واقف ہے